تمل ناڈو اسمبلی میں کل وزیراعلی ای کے پلانی سوامی کے اعتماد کے ووٹ پر
بحث کےدوران اپوزیشن ڈی ایم کے کے اراکین اسمبلی پر حملے اور انہیں ایوان
سے بے دخل کئے جانے کے واقعات کے احتجاج میں کل یہاں پارٹی کارکنان بھوک
ہڑتال پر بیٹھیں گے۔اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما اور ڈی ایم کے کے ایگزیکٹو چیئرمین ایم کے
اسٹالن کی قیادت میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کی آج یہاں ایک میٹنگ میں یہ
فیصلہ کیا گیا ۔مسٹر اسٹالن نے مٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کل کے واقعہ کو جمہوریت کا قتل بتاتے ہوئے برسراقتدار اے آئی ڈی ایم کے کی سخت
مذمت کی اور کہا کہ اس کے احتجاج میں ریاست کےسبھی ضلاع ہیڈکوارٹروں میں
بھوک ہڑتال کی جائےگی۔